Friday, March 23, 2018

امن کا نشان ہمارا پاکستان

 :

 
March 22, 2018

امن کا نشان ہمارا پاکستان :
از
احسان اللہ کیانی
آئی ایس پی آر کی طرف سے نیا ترانہ آیا ہے ،امن کا نشان ہمارا پاکستان  ،اس کی وڈیو میں ستر فیصد لڑکیاں ہیں ،پچاس فیصد سے زائد بغیر دوپٹے کے ہیں ،سب جھوم رہی  ہیں ،رقص کر رہی ہیں  ۔
یہ ترانہ فوج کی طرف سے پیش کیا گیا ہے
لیکن
 حیرت کی بات ہے ،اس میں کوئی جنگی جذبہ نہیں دیاگیا ،نہ جوانوں کی بہادری دکھائی گئی ہے ،نہ گولی ،نہ ایٹم بم کچھ بھی تو نہیں دکھایا گیا،حتی کہ وہ شہید فوجی بھی نہیں دکھائے گئے ،جنہوں نے وطن کیلئے جانیں دی ہیں ،بس چند سیاست دان دکھائے ہیں ،جو نام نہاد شہید ہیں ۔
آخر کیوں ؟
ضرور سوچیے گا
میں نے یہ تحریر اقبال کے اس شعر کی وجہ سے لکھی ہے :
میں تجھ کو بتاتا ہوں ،تقدیر امم کیا ہے
شمشیر و سناں اول ،طاوس و رباب آخر
جس میں اقبال کہتے ہیں ،میں تجھے قوموں کے عروج و زوال کی تقدیر بتا تا ہوں ،قوموں کا عروج اس وقت تک ہوتا ہے ،جب تک وہ ہتھیاروں سے مسلح ہو کر میدان جنگ میں دشمن کے سامنے نبرد آزما ہوتی ہیں ،جب وہ عیش و عشرت اور راگ و رنگ میں مصروف ہو جاتی ہیں ،تو سمجھو ان کا زوال شروع ہو چکا ہے ۔
افسوس
پاکستان زوال کا شکار ہو چکا ہے

No comments:

Post a Comment

ads

IFRAME SYNC