Tuesday, April 2, 2019

Mobile Mein Quran E Pak Install Karna Kaisa hai Ahkaam E Shariat By Muft...



ٹچ موبائل  پر تلاوت قرآن کے وقت بغیر وضو اسکرین کو ٹچ کرنا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب موبائل میں موجود قرآن پاک کو بغیر وضو  پڑھنا  اور چھونا، ہاتھ لگانا جائز ہے۔  اور یہ اس طرح ہے کہ ایک کاغذ پر قرآن لکھا ہو اور  وہ کسی شیشے کے نیچے رکھا ہو، تو اس صورت میں شیشے کو ہاتھ لگانا جائز ہے، بلا شبہ  موبائل کی اسکرین  بھی شیشے کی طرح ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: حُرْمَةُ مَسِّ الْمُصْحَفِ لَا يَجُوزُ لَهُمَا وَلِلْجُنُبِ وَالْمُحْدِثِ مَسُّالْمُصْحَفِ إلَّا بِغِلَافٍ مُتَجَافٍ عَنْهُ كَالْخَرِيطَةِ وَالْجِلْدِ الْغَيْرِ الْمُشَرَّزِ لَا بِمَا هُوَ مُتَّصِلٌ بِهِ. ترجمہ:قرآن چھونے کی حرمت بھی ہے۔ حیض ونفاس والی کے لئے ،جنب کے لئے اوربے وضو کے لئے قرآن  چھونا جائز نہیں۔مگر ایسے غلاف کے ساتھ جو اس سے الگ ہوجیسے جزدان اوروہ جلد جو قرآن  کے ساتھ لگی ہوئی نہ ہو، اس غلاف کے ساتھ چھُونا جائز نہیں جو مصحف سے جُڑا ہوا ہو۔[ فتاوى عالمگیری، کتاب الطہارت، الباب السادس، الفصل الرابع،  جلد 1، صفحہ 39، مطبوعہ دار الفکر بیروت]۔ 

Read more at: http://www.ziaetaiba.com/en/fatwa/touching-the-existing-quran-in-mobile
Copyright © Zia-e-Taiba

No comments:

Post a Comment

ads

IFRAME SYNC