Tuesday, April 2, 2019

Umrah Men Halq Karwana Read more at: http://www.ziaetaiba.com/en/fatwa/is-it-necessary-to-trim-hair-after-each-umrah- Copyright © Zia-e-Taiba

Umrah Men Halq Karwana السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو بندہ سعودیہ میں رہتا ہے اور ہر ماہ بعد عمرہ کرتا ہے۔ کیا وہ ہر بار حلق کروائے؟کیونکہ یہاں دیکھنے میں آیا ہے کہ جودوسرا یا تیسرا عمرہ کرتا ہے وہ اپنے سر کے چاروں طرف سے بالوں کو قینچی سے کاٹ لیتا ہے۔کیا ایسا کرنے سے حکم ادا ہو جائیگا؟ الجواب بعون الملک الوہاب مرد  کو اختیار ہے کہ وہ عمرہ  یا حج کے احرام سے باہر آنے کیلئے حلق کروائے(یعنی سر منڈائے) یا تقصیر( یعنی بال کٹوائے)۔ چاہے اس کو پہلا عمرہ ہو یا اس کے بعد جتنا نمبر کا  ہو۔ [بہار شریعت،  جلد 1، حصہ 6، صفحہ 1111، مکتبۃ المدینۃ کراچی]۔ ہاں! سرمنڈانے والے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رحمت اور بخشش کی تین مرتبہ دعا کی اور بال کٹوانے والے کیلئے ایک مرتبہ رحمت اور بخشش کی دعا کی۔[صحیح البخاری، کتاب الحج، باب الحلق والتقصیر،  حدیث(1727، 1728)، جلد 2، صفحہ 174، دار طوق النجاۃ بیروت]۔ 

Read more at: http://www.ziaetaiba.com/en/fatwa/is-it-necessary-to-trim-hair-after-each-umrah-
Copyright © Zia-e-Taiba

No comments:

Post a Comment

ads

IFRAME SYNC